: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،17ستمبر(ایجنسی) وادی کشمیر میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے ساتھ شروع ہوئی ہڑتال ہفتہ کو 71 ویں روز میں داخل ہوگئی۔ اس دوران عیدالاضحی کے دن نافذ
کردہ کرفیو کو آج وادی کے کچھ حصوں میں مسلسل پانچویں دن بھی جاری رکھا گیا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کوبتایا کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر، سیول لائنز کے مائسمہ اور بتہ مالوکے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو کا نفاذ آج بھی جاری رکھا گیا۔